Home / Latest News / West Indies stun Pakistan to win 2nd Test
West Indies stun Pakistan to win 2nd Test

West Indies stun Pakistan to win 2nd Test

West Indies stun Pakistan to win 2nd Test

کینسنگٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کو 106 رنز سے شکست دیدی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 188 رنز کا بظاہر آسان ٹارگٹ دیا تاہم قومی بلے باز اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم صرف 81 رنز ہی بنا سکی۔ شینن گیبریل نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے تھے۔ کھیل کے آخری روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے سکور میں صرف 4 رنز کا اضافہ ہو سکا۔ یوں پوری ٹیم 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اظہر علی اور احمد شہزاد میدان میں اترے تاہم سکور ابھی 10 تک ہی پہنچا تو اظہر علی کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اظہر علی نے 10 رنز بنائے اور ان کی وکٹ شینن گیبریل نے لی۔ اس کے بعد آنے والے بلے باز بابر اعظم نے دوسری اننگز میں بھی شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا اور بغیر کوئی سکور بنائے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ الزائی جوزف کے حصے میں آئی۔ پاکستان کا سکور ابھی 27 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ ٹیم کے سینئر کھلاڑی یونس خان بھی جلد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ یونس خان نے صرف 5 رنز بنائے اور انھیں ہولڈر نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ اس کے بعد کپتان مصباح الحق بھی آتے ہی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔ جوزف کی گیند پر ہوپ نے ان کا کیچ لیا۔ پاکستان کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ گیبریل کی ہی گیند پر پاؤل نے ان کا کیچ لیا۔پاکستان کی چھٹی وکٹ 35 کے سکور پر گری جب احمد شہزاد بھی 14 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ انہوں نے صرف 14 رنز بنائے۔ اس کے بعد آنے والے نوجوان کھلاڑی شاداب خان بھی صرف ایک رن بنا سکے اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔ یہ وکٹ بھی ہولڈر کے حصے میں آئی۔ اس کے بعد سرفراز احمد اور محمد عامر نے ٹیم کو سہارا دیا اور سکور کو آگے بڑھایا تاہم ٹیم کا سکور ابھی 78 رنز پر پہنچا تھا کہ محمد عامر ایک غلط شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یاسر شاہ تھے جو بولڈ ہو کر واپس لوٹے۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سرفراز احمد تھے جنہوں نے 23 رنز بنائے۔ یوں 188 رنز کے تعاقب میں صرف 81 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

 

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top