Home / Latest News / 2nd Test: Azhar, Misbah give Pakistan the edge
2nd Test: Azhar, Misbah give Pakistan the edge

2nd Test: Azhar, Misbah give Pakistan the edge

2nd Test: Azhar, Misbah give Pakistan the edge

مصباح الحق ایک بار پھر نروس نائینٹیز کا شکار ہو گئے،99 رنز بنا کر پویلین چل دیے،اہلیہ عظمی خان نے مسٹر نائنٹی نائن کا خطاب دے دیا۔کنگسٹن ٹیسٹ میں بھی قسمت مصباح الحق سے روٹھی رہی،پاکستانی کپتان 99 رنزپر کھیل رہے تھے کہ گیارہویں کھلاڑی محمد عباس آؤٹ ہوگئے،مصباح الحق نیوزی لینڈ کے خلاف بھی 99 رنز پر آوٹ ہوچکے ہیں،47 سالہ بلے باز نے 99 رنز پر تین بار پویلین لوٹ کر انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔واضح رہے مصباح الحق کی ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ سیریز ہے،ٹی 20،ون ڈے کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا،مصباح الحق نے اب تک پاکستان ٹیم کی سب سے زیادہ 53 میچوں میں کپتانی کی ہے اور وہ پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 24 کامیابیاں دلوانے میں کامیاب رہے،مصباح الحق کو اس لیے بھی خصوصی اہمیت حاصل ہے کہ انھوں نے جتنے بھی میچوں میں ٹیم کی قیادت کی وہ سارے کے سارے پاکستان سے باہر تھے۔ مصباح الحق نے 61 ٹیسٹ میچوں میں 35 نصف سنچریوں اور 9 سنچریوں کی مدد سے 4 ہزار 352 رنز بنائے ہیں جبکہ 162 ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 42 نصف سنچریوں کی بدولت 5 ہزار 122 رنز بنائے۔ مصباح نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر کے دوران 39 میچ کھیلے جن میں انہوں نے 788 رنز بنائے۔ انھوں نے پاکستان کیطرف سے سب سے زیادہ 53 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کی ہے جن میں سے 24 جیتے، 18 ہارے اور 11 برابر رہے۔ وہ فتوحات کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top