Home / Latest News / ATC grants physical remands of six accused in Mashal lynching case
ATC grants physical remands of six accused in Mashal lynching case

ATC grants physical remands of six accused in Mashal lynching case

ATC grants physical remands of six accused in Mashal lynching case

مشال قتل کیس میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں تین طلباء اور دو یونیورسٹی ملازمین شامل ہیں۔ آج گرفتار ہونے والوں میں عثمان، سلیمان، نواب علی، عباس شینو اور شبیر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان کے قبائلی علاقوں میں روپوش ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن کو گرفتار کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ مشال قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 47 ہو گئی ہے جن میں سے 8 ملزمان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کئے گئے۔ عدالت میں پیش کئے جانے والے ملزمان میں مرکزی ملزم عمران بھی شامل تھا۔ عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ باقی دو ملزمان سکیورٹی انچارج بلال بخش اور طالبعلم عامر کے بیانات قلمبند کروانے کی اجازت دے دی گئی۔ دونوں ملزمان کے بیانات مقامی عدالت میں قلمبند کئے جائیں گے۔ دو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جن میں سے یونیورسٹی کے سکیورٹی انچارج بلال بخش نے صحت جرم سے انکار کیا جبکہ ملزم عامر نے لاش کی بے حر متی کا اعتراف کر لیا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top