Home / Latest News / کیس دوبارہ کھل گیا شریف برادران مشکل میں پھنس گئے
کیس دوبارہ کھل گیا شریف برادران مشکل میں پھنس گئے

کیس دوبارہ کھل گیا شریف برادران مشکل میں پھنس گئے

لاہور(ڈیلی آزادنیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ نوازشریف،شہبازشریف،اسحاق ڈار اور چودھری نثار کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ عدالت نے دس مئی تک جواب داخل کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے نوازشریف، شہبازشریف، اسحاق ڈار اور چودھری نثار کو نوٹس جاری کر دیا۔جبکہ فریقین کو دس مئی تک جواب داخل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ پیر شمروز رضوان کی ترمیمی درخواست پرجسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ نواز شریف کیخلاف ان کی درخواست 1996 سے ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ نواز شریف نے پلاٹ بانٹ کر عدلیہ کو بھی خریدنے کی کوشش کی۔ غیرقانونی ذریعے سے پیسا باہر بھجوانے پر نوازشریف کیخلا ف نہ صرف کارروائی کی جائے بلکہ تاحیات نااہل بھی قرار دیا جائے

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top