Home / Latest News / Youm-e-Pakistan: Change of guards ceremony held at Allama Iqbal tomb
Youm-e-Pakistan: Change of guards ceremony held at Allama Iqbal tomb

Youm-e-Pakistan: Change of guards ceremony held at Allama Iqbal tomb

Youm-e-Pakistan: Change of guards ceremony held at Allama Iqbal tomb

یوم پاکستان پر بانی پاکستان کے مزار پر تینوں مسلح افواج کے نمائندوں ، گورنر سندھ ، میئر ، ڈپٹی میئر کراچی سمیت دیگر سیاسی رہنماوں نے حاضری دی ، محمد علی جناح کے مزار پر فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔شاعرمشرق حکیم الامت کے مزار کی فضا یوم پاکستان کے موقعہ پر ولولہ انگیز فوجی دھنوں اور پاک فوج کے جونواں کے نعروں سے گونج اٹھی ، فضائیہ کے دستوں نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں پاک فوج کی جانب سے دن کے آغاز پر 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ملک بھر میں آج یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، جس کے تحت آج عام تعطیل ہے۔ یوم پاکستان پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ موبائل فون سروس آج سہ پہر3 بجے تک بند رہے گی، جبکہ سیکورٹی کے پیش نظر متعدد سڑکیں بھی عام آمدو رفت کے لیے بند کی گئی ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top