Home / Latest News / Facebook friends: Man killed after meeting love interest in Sialkot
Facebook friends: Man killed after meeting love interest in Sialkot

Facebook friends: Man killed after meeting love interest in Sialkot

Facebook friends: Man killed after meeting love interest in Sialkot

سوشل میڈیا پر دوستی کرنے اور دل لگانے والے ہوشیار ہو جائیں۔ گوجرانوالہ کا نوجوان فیس بک پر دوستی کے المناک انجام کا شکار ہو گیا۔ مقتول شیرون گوجرانوالہ کے علاقے باغبانپورہ کا رہائشی تھا جس کی دوستی سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال کی رہنے والی لڑکی سے ہوئی۔مقتول کی والدہ نے بتایا کہ لڑکی نے اس کے بیٹے کو شادی کرنے اور بیرون ملک لے جانے کا خواب دکھا کر گھر بلایا۔ شیرون 29 جنوری کو گھر سے لڑکی کے پاس گیا اور یکم فروری کو تھانہ بڈیانہ کی پولیس کو ایک لاش ملی جسے لاوارث سمجھ کر دفنا دیا گیا۔فنگر پرنٹ کی مدد سے شناخت شیرون کے نام سے ہو ئی، قبر کشائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی گئی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔ بھائی کے مطابق شیرون لاکھوں روپے لیکر گھر سے گیا تھا۔دوسری طرف دوستی کا جھانسہ دینے والی لڑکی بیرون ملک فرار ہو چکی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کے والدین کو حراست میں لے لیا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top