Home / Latest News / Indus Water talks in best interests of both countries: Khawaja Asif
Indus Water talks in best interests of both countries: Khawaja Asif

Indus Water talks in best interests of both countries: Khawaja Asif

Indus Water talks in best interests of both countries: Khawaja Asif

وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے سندھ طاس معاہدے پر بات چیت شروع ہو گئی ہے ، سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات 2015 میں تعطل کا شکار تھے ، بھارت کی جانب سے مذاکرات شروع کرنے پر خوشی ہے ، تنازعے کے حل کے لیے معاملہ عالمی بینک سے اٹھایا ہے ، مذاکرات سے تمام مسائل کا حل نکالنا چاہتےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کی پاسداری اور مسائل کا حل دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے ، بھارت کے ساتھ آبی تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کی تجویز دی تھی ، آج ہونے والے مذاکرات کمیشن کی سطح پر تھے ، رتلے پر اگلے ماہ کی 12 تاریخ سے امریکا میں مذاکرات شروع ہوں گے ، سیکریٹری سطح پر ہونے والے مذاکرات واشنگٹن میں ہوں گے ، رتلے پاور پروجیکٹ ابتدائی مرحلے میں ہے ، اس پر بھی تحفظات ہیں ، امید ہے ہم مذاکرات میں اپنے حقوق کا تحفظ کر سکیں گے ، ہماری بات کو کسی بھی جگہ پر غلط نہیں کہا گیا ، بجلی گھروں کی تعمیر کے ڈیزائن ہمارے ساتھ شیئر کئے جائیں ، ہم پاکستانی مفادات کا بھرپور تحفظ کریں گے ، کشن گنگا کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آ گیا تھا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top