Home / Business / Inflation mounts to 4.2pc in February: SBP
Inflation mounts to 4.2pc in February: SBP

Inflation mounts to 4.2pc in February: SBP

Inflation mounts to 4.2pc in February: SBP

کراچی میں ٹماٹروں کے دام نے سنچری کرلی ۔ ہری مرچ بھی 30 روپے اضافے سے 100 روپے کلو ہوگئی جس نے عوام کے لئے مرہ استعمال کی سبزیوں کا حصول مشکل تر بنا دیا ۔ لال لال ٹماٹروں کے دام سنتے ہی صارفین کے چہرے بھی سرخ ہونے لگے کیونکہ کراچی میں ٹماٹروں کی قیمت 60 روپے سے بڑھ کر 100 روپے کلو ہوگئی ، رہی سہی کسر ہری مرچوں نے پوری کر دی جو 30 روپے اضافے سے 100 روپے کلو ہوگئی اس کے علاوہ مٹر ، کریلا اور تورئی 20 روپے اضافے سے 80 روپے کلو ہوگئی ، جس کی وجہ سے عوام کے لئے سبزی کی خریداری بھی مشکل ہوگیا ہے ۔ دوسری جانب ہول سیلرز کا موقف ہے کہ ٹھٹھہ اور بدین میں سبزیوں کی فصل خراب ہونے کے باعث ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی فراہمی متاثر ہوئی جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ اگلے ماہ سندھ اور بلوچستان سے سبزیوں کی نئی فصل آنے سے قیمتوں میں کمی واقع ہوگی ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top