Home / International / کینیڈا میں جنگل کی آگ سے پورا شہر تباہ ہونے کا خطرہ
کینیڈا میں جنگل کی آگ سے پورا شہر تباہ ہونے کا خطرہ

کینیڈا میں جنگل کی آگ سے پورا شہر تباہ ہونے کا خطرہ

کینیڈا کے شہر فورٹ مک مرے کے جنگل میں لگنے والی آگ کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور شہر کو لاحق خطرے کے باعث 88 ہزار کی آبادی کو محفوظ مقام کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔

البرٹا صوبے کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے 1600 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ خطرہ ہے کہ یہ مزید بے قابو ہو جائے گئی۔

یہ نقل مکانی البرٹا کی تاریخ کی سب سے بڑی جبری نقل مکانی ہے۔ تاحال کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ آگ اتوار کو شہر کے جنوبی مغربی حصے میں لگی۔ امکان تھا کہ آگ بجھانے والا عملہ منگل تک اس پر قابو پا لے گا لیکن تیز ہوا نے اسے مزید پھیلا دیا۔

About editor news

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top