Home / Latest News / Intelligence agencies and security forces operation
Intelligence agencies and security forces operation

Intelligence agencies and security forces operation

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹےشہباز تاثیر  کو بلوچستان کے علاقے کچلاک سے اغواءکاروں سے بازیاب کرالیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے قریبی علاقے کچلاک میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو باحفاظت بازیاب کرلیا ہے اور کچھ ہی دیر میں انہیں کوئٹہ منتقل کیا جائے گا جہاں ان کے اہل خانہ سے ملاقات کروائی جائے گی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ شہباز تاثیر اس وقت بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاہے، کوئٹہ میں منتقل کرنے کے بعد انہیں کچھ ہی دیر میں لاہور کیلئے روانہ کیاجائے گا ۔ذرائع کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران شہبا ز تاثیر کو بازیاب کرایاہے لیکن تاحال کسی بھی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں ۔
وضح رہے کہ شہبازتاثیر کو لاہور کے علاقے گلبر گ سے 2011میں اغواءکیا گیاتھا اور اغواءکارو ں نے بازیابی کیلئے 50کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جوکہ پورا نہیں کیا گیا تاہم پانچ سال کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے باحفاظت طریقے سے شہباز تاثیر کو بازیاب کرالیا ہے ۔واضح رہے کہ شہباز تاثیر سابق بیوروکریٹ سلمان غنی کے داماد بھی ہیں۔
Intelligence agencies and security forces operation
Shahbaz Taseer  recovered

About Admin

One comment

  1. ریا ھونے کا واقعہ اتنا سادہ نہیں جیسا کہ پیش کیا جارها ھے لیکن اسکے باوجود یہ شہباز تاثیر اور انکے خاندان کیلئے خوشی کی خبر ھے ھم بھی انکے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ھیں اس خاندان پر بہت مصبتیں ائیں اج الله نے ان پر بہت کرم کردیا ھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top