اب تک 200 سے زائد بار آنکھ مار چکی ہوں:‌ پریا پرکاش

سوشل میڈیا سٹار پریا پرکاش کو جس وجہ سے شہرت ملی اب وہ اسی شہرت کی وجہ سے اکتانے لگی ہیں. ان کا کہنا ہے کہ وہ جہاں بھی جاتی ہیں‌ ان سے آنکھ مارنے کی اداکاری کی کی فرمائش کی جاتی ہے، اب تک 200 سے زائد بار آنکھ مار چکی ہوں.
بھارتی میڈیا کے مطابق پریا پرکاش نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرا صرف ایک آنکھ مارنا مجھے اس مقام تک پہنچا دے گا، مجھے حیرت ہے کہ لوگوں نے اس سین میں کیا دیکھا جو میری اتنی تعریف کی گئی۔


پریا پرکاش نے کہا کہ کہیں بھی میں جاتی ہوں تو لوگ مجھ سے بس وہ آنکھ مارنے والا سین کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، درحقیقت میں اُن کے خواہش پر خفا تو نہیں ہوتی لیکن اکتاہٹ ضرور محسوس کرتی ہوں اور جہاں تک مجھے یاد ہے میں اب تک 200 سے زائد بار آنکھ مار چکی ہوں۔
یاد رہے کہ پریا پرکاش اپنی پُرکشش آنکھوں اور دلفریب اداوں پر مبنی سوشل میڈیا ویڈیو سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں جس میں انھوں نے انگلیوں کی مدد سے خیالی پستول بناتے ہوئے پیار کی گولی داغی جو سیدھا لڑکے کے دل پر جا لگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں