لاہور میں ایل پی جی کی قیمت میں خود ساختہ اضافے سے شہری پریشان

کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، 12 روز سے سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے رکشہ و ٹیکسی ڈرائیورز شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ لاہور میں ایل پی جی کی طلب بڑھنے سے منافع خور مافیا نے قیمت میں خودساختہ اضافہ کر دیا۔
لاہور میں گیس کی بندش کے باعث متبادل ایندھن ایل پی جی کی طلب بھی بڑھ گئی جس کے بعد منافع خور بھی میدان میں آ گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا۔ مختلف علاقوں میں ایل پی جی 160 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی جبکہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 129 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں گیس بحران کے سبب گھروں کو دستیابی کیلئے حکومت نے گیس کمرشل سیکٹر کو بند کر دی تھی جس کے سبب سی این جی سٹیشنز کو گیس سپلائی بھی نہیں ہو رہی۔ سی این جی نہ ملنے کے سبب رکشہ و ٹیکسی مالکان مالی مشکلات کا شکار ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں