شکست سنچری بنانیوالے بابر اعظم کے دل کا روگ بن گئی

برسبین: (رائل نیوز) آسٹریلیا کیخلاف ذمہ دارانہ سنچری کے باوجود پاکستان کی شکست مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کیلئے دل کا روگ بن گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بابر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں رنز کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ آسٹریلین ٹیم ہوم گراؤنڈ پر بہت اچھا کھیلتی ہے، اس لئے یہاں بنائی جانے والی سنچری کو وہ اپنے کیریئرکی بہترین اننگز کہہ سکتے ہیں اور اس سے اعتماد بھی بڑھا ہے، ایڈیلیڈ میں بھی اچھی بیٹنگ کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی باری میں جلد آؤٹ ہونے کا افسوس تھا کیونکہ وکٹ پر جاتے ہی وہ شاٹس کھیلنے شروع کر دیئے تھے جو فوری نہیں کھیلنے چاہئے تھے حالانکہ وہ فیورٹ شاٹس ہیں اور اس وقت وکٹ پر رکنا چاہئے تھا۔

بابر اعظم کے مطابق دوسری اننگز کے دوران اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا اور سوچا ہوا تھا کہ باہر جاتی گیندوں کو نہیں کھیلنا ہے اور منصو بہ بندی کے تحت طویل اننگز تراشنے میں کامیابی ملی لیکن سنچری کے فوری بعد آؤٹ ہونے سے سخت مایوسی ہوئی کیونکہ مائنڈ سیٹ یہی تھا کہ زیادہ وقت تک کھیلا جائے جس سے ٹیم کو فائدہ ہو اور آسٹریلیا کو دوبارہ بیٹنگ کرنی پڑے لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں