وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: (رائل نیوز) وزیراعظم نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 35 سال پہلے لاہور بڑا صاف شہر تھا، پھیپھڑوں کی بیماریاں بڑھتی جا رہی ہیں، آلودگی ایک خاموش قاتل ہے، ہم سمجھتے تھے دلی آلودہ ترین شہر ہے۔

اس سے پہلے مشیر ماحولیات امین اسلم کا کہنا تھا اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین مہم کامیابی سے جاری ہے، الیکٹرک گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے، ہزاروں گیلن پانی سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے، پانی کا ضیاع روکنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، 19 شہروں میں مختلف انڈیکیٹرز پر کام جاری ہے، مضر صحت پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں