ٹیسٹ سیریز سے انکار، پی سی بی کا سری لنکن حکومت کے فیصلے پر اظہار حیرت

لاہور: (رائل نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن حکومت کے فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے سیکورٹی کی رپورٹ مثبت قرار دینے کے بعد بھی پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا اعلان سمجھ سے باہر ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اپنے تحفظات سے سری لنکن بورڈ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا سیریز کا میزبان پاکستان ہے تو اعلان سری لنکا کیسے کر سکتا ہے۔ اس ماہ کے آخر میں اے سی سی کے اجلاس میں بھی معاملے پر بات کریں گے۔

گذشتہ روز سری لنکن حکام نے کہا تھا وہ پاکستان میں تین ٹیسٹ نہیں، تین ون ڈے کھیلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں