انٹر بینک میں ڈالر 73 پیسے سستا، 157 روپے 50 پیسے پر ٹریڈنگ

کراچی: (رائل نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 73 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد 157 روپے50 پیسے کی قیمت پر ٹریڈ کرنے لگا۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر 73 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کا نیا ریٹ 157 روپے 50 پیسے مقرر ہوا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 75 پیسے سستا ہوا ہے جس سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 600 ارب روپے کی کمی ہو گئی۔

یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر 27 جون کو 164 روپے 25 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں