صارفین کے لئے بری خبر، بجلی 1 روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد: (رائل نیوز) صارفین کے لئے بری خبر، بجلی 1 روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکشین کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی صارفین کو دسمبر کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں