وزیراعظم 1 روزہ دورے پر کراچی روانہ، حب میں پاور پلانٹ کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد: (رائل نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی چلے گئے، وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات شیڈول ہے، عمران خان ایم کیو ایم اور جی ڈی اے اراکین اسمبلی سے بھی ملیں گے۔

اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا چوتھا دورہ کراچی ہے لیکن سندھ حکومت کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، شیڈول کی کاپی وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھی بھجوا دی گئی لیکن وزیراعلیٰ سمیت سندھ کے کسی حکومتی نمائندے سے ملاقات طے نہیں کی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی وزیر اعظم کے دورہ کراچی پر وزیر اعلی سندھ کو مدعو نہ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔

وزیر اعظم عمران خان سب سے پہلے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کرینگے، بعدازاں عمران خان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی سے طویل ملاقات کریں گے جس میں مختلف امور زیر غور آئیں گے، اتحادی جماعتوں ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے وفود کو بھی 15، 15 منٹ ملاقات کا وقت دیا گیا ہے، دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان چائنہ پاور جنریشن کا افتتاح بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں