مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کیلئے فیورٹ بنتے ہی پاکستان و بنگلادیش کی چھٹی کرا دی

لاہور: (رائل نیوز) سابق کیوی کوچ مائیک ہیسن بھارتی ٹیم کے لیے فیورٹ چوائس بنتے ہی پاکستان اور بنگلادیش کی چھٹی کرا دی، قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے لیے مصباح الحق کا راستہ مزید صاف ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیک ہیسن بھارتی ٹیم میں بطور ہیڈ کوچ فیورٹ شارٹ لسٹ ہونے والے تین امیدواروں میں شامل ہیں، بڑی پیشکش اور بڑے چانس کو پانے کے لیے سابق کیوی کوچ نے پاکستان اور بنگلادیش ٹیموں کے لیے خدمات کو نظرانداز کر دیا۔

بھارت کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی مائیک ہیسن نے شاہینوں اور ٹائیگرز کی طرف آنا کینسل کر دیا۔ مائیک ہیسن کے اس فیصلے سے مصباح الحق کو فائدہ ہو گیا اور ان کیلئے ہیڈ کوچ بننے کے لیے راستہ صاف ہو گیا۔ کرکٹ کی بڑی ڈویلپمنٹ بڑے بڑوں کے لیے توجہ کا مرکز بن گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں