Learned from the mistakes of the previous match, Williamson, telling no reason to beat: Shahid Afridi

Learned from the mistakes of the previous match, Williamson, telling no reason to beat: Shahid Afridi

 نیوزی لینڈ کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھا اور اچھا کم بیک کیا اگلے میچ میں جیت کے تسلسل کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے پاکستانی ٹیم بہت مضبوط ہے۔
اس موقع پر میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے اچھی کرکٹ کھیلی شکست کی کوئی وجہ نہیں بتاسکتا کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں لیکن آج کے میچ میں بولرز توقعات پر پورے نہیں اترے،اگلے میچ میں کم بیک کرنےکی کوشش کریں گے۔نیوزی لینڈ نے اچھی کرکٹ کھیلی ، ولیمسن اورگپٹل اچھی فارم میں تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں کیوی اوپنرز نے ہی 17.3 اوورز میں شاہینوں کو دھول چٹاکر میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا۔
Learned from the mistakes of the previous match, Williamson, telling no reason to beat: Shahid Afridi

اپنا تبصرہ بھیجیں