انوشکا کی فلم ’پری‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

انوشکا شرما کی نئی فلم ’پری‘ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور اب ویرات کوہلی سمیت اداکارہ کے لاکھوں کو مداحوں کو بے صبری سے فلم کے ریلیر ہونے کا انتظار ہے۔
انوشکا شرما کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’پری‘ 2 مارچ کو ریلیز ہوگی جس کے ہدایت کار پروست رائے ہیں۔
انوشکا اپنی نئی فلم ’پری‘ میں مرکزی کرادر نبھا رہی ہیں جس میں وہ پہلی مرتبہ لوگوں کو خوفزدہ کرنے والے روپ میں دکھائی دیں گی۔
فلم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس کو مداحوں سمیت ویرات کوہلی نے بھی خوب پسند کیا اور اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔
ویرات نے اپنی ٹوئٹ میں فلم کا ایک منٹ سے زائد کا ٹریلر شیئر کیا اور لکھا کہ وہ انوشکا کو نئے روپ میں دیکھنے کے لیے بیتاب ہو گئے ہیں۔
فلم ’پری‘ کی کہانی ہالی وڈ کی خوفناک فلموں دی ’کانجیورنگ‘، ’اینابیلا‘ اور ’اٹ‘سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔
اس فلم کی کہانی بھی ایک خوبصورت معصوم لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کو کوئی آدمی نظر آتا ہے جو اسے قتل کرنا چاہتا ہے۔
مداحوں کو فلم کا ٹریلر دیکھ کر فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں