پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کے ٹیسٹ سیریز سکواڈ کا اعلان

سڈنی: (رائل نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 21نومبر سے شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچ سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، ٹم پین کو آسٹریلین ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، سابق کپتان سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر بھی آسٹریلوی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔گذشتہ روز آسٹریلیا اے اور پاکستان کے مابین 3 روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، اس سے قبل کینگروز نے شاہینوں کو ٹونٹی ٹونٹی سیریز میں 2-0 سے ہرا دیا جبکہ اس سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔
اب پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہو گا جو 25 نومبر تک جاری رہے گا، جبکہ دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں 29 نومبر سے شروع ہو گا جو 3 دسمبر تک جاری رہےگا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان اظہر علی کے علاوہ، عابد علی، اسد شفیق، بابراعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم میں ٹم پین کپتان، کیمرون بینکروفٹ، جوئے برنز، پیٹ کمنز، جوش ہیزلوڈ، ٹیوس ہیڈ، مارنس لیبوشاگنے، ناتھن لیون، مائیکل نیسر، جیمز پیٹنسن، سٹیو سمتھ، مشل سٹارک، میتھیو ویڈ اور ڈیوڈ وارنر شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں