غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، 3 روز میں 32 فلسطینی شہید

غزہ سٹی: (رائل نیوز) فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، تین روز کے دوران اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے میزائل حملے کر کے 32 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔فلسطینی رہنما بہاابوالعطاء کی اسرائیلی فضائی حملےمیں شہادت کے بعد خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی، صیہونی فورسز کے غزہ پٹی میں فضائی حملےکر رہی ہیں ،،ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت تین روز میں شہادتوں کی تعداد بتیس ہو گئی ،مرنے والوں میں دوخواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کی طرف سے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسرائیل حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان حملوں کے بعد عالمی برادری کو امن کے لیے آگے آنا ہو گا اور بڑا واضح کردار ادا کرنا ہو گا اور اسرائیل کو واضح کرنا ہو گا کہ جنگ کے بارے میں عالمی قوانین کی پابندی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں