ماہرہ خان نے ’’ذہنی تناؤ‘‘ کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا

لاہور: (رائل نیوز) اداکارہ ماہرہ خان نے ذہنی تناؤ کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا، انہوں نے ذہنی تناؤ کے شکار افراد کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ ڈپریشن آپ سے چھوٹا ہے اور ہمیشہ آپ سے چھوٹا ہی رہے گا، یہاں تک کہ اُس وقت بھی جب یہ بہت بڑا محسوس ہوتا ہے لیکن حقیقت میں یہ چھوٹا ہی رہتا ہے۔

انہوں نے کہا ڈپریشن آپ کے اندر پیدا ہوتا ہے، آپ اس کے اندر پیدا نہیں ہوتے۔ ذہنی تناؤ آسمان سے گزرتا ایک سیاہ بادل ہو سکتا ہے لیکن اگر ایسا ہے تو آپ آسمان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں