مقبوضہ کشمیر میں انسانی صورتحال پر ذیلی کمیٹی کی میٹنگ جلد ہوگی: بریڈ شرمین

واشنگٹن: (رائل نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں آوازیں بلند ہونے لگیں، امریکی خارجہ امور کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جلد ہو گا۔

امریکی خارجہ امور کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین نے ٹوئیٹ کی کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جلد ہو گا جس میں کشمیر میں شہری آزادی اور مواصلات کے نظام کی بحالی پر سماعت کریں گے۔

امریکی رکن کانگرس راشدہ طلیب نے بھی وادی میں لاک ڈاؤن پر اظہار تشویش کیا ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی سخت مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں