‘آئی فون پر نہیں مقبوضہ کشمیر پر بات کرو’، متیرا کی ملالہ یوسفزئی پر تنقید

کراچی:(رائل نیوز) اداکارہ متیرا نے ملالہ یوسفزئی کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے بجائے نئے آئی فون کے ارے میں ٹویٹ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آئی فون 11 پرو کی پروموشن کی تقریب کے فوراً بعد ملالہ نے ٹویٹ کیا تھا کہ جو کپڑے آج انہوں نے پہنے ہیں وہ آئی فون کے ٹرپل کیمرا سے غیر معمولی مشابہت رکھتے ہیں۔

ملالہ کے ٹویٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ متیرا نے کہا کہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ کو نئے آئی فون اور اپنے کپڑوں کے بجائے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرنا چاہیے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں