مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جایا جاسکتا: وزارت قانون کی رائے

اسلام آباد: (رائل نیوز) وزارت قانون نے مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف لے جانے کے معاملے پر سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دیں، جن میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر براہ راست عالمی عدالت انصاف نہیں جاسکتا، معاملے کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں اٹھایا جائے۔

بھارت کے 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کے بعد حکومت نے مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف لے جانے کا عندیہ دیا تھا۔ اس حوالے سے وزارت قانون سے رائے مانگی گئی۔ وزارت قانون نے تفصیلی غور اور مشاورت کے بعد اپنی رائے بھجواتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین اس معاملے پر کوئی معاہدہ نہیں، البتہ سلامتی کونسل یا جنرل اسمبلی ایڈوائزری رائے کیلئے معاملہ عالمی عدالت انصاف بھجوا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں