ایئر شو میں شرکت، پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیارے فرانس پہنچ گئے

پیرس:  پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے انٹرنیشنل پیرس ائر شو میں شرکت کے لئے فرانس کے شہر لابرجے پہنچ گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی بڑے وفد میں ائر فورس کے آفیسر، پائلٹ، ٹیکنیشن اور ایکسپرٹ بھی موجود ہیں۔ سترہ جون سے شروع ہونے والے اس ایئر شو میں دنیا بھر سے طیارہ ساز کمپنیاں شرکت کریں گی۔

ذرائع کے مطابق یہ ایئر شو سات دن تک جاری رہے گا۔ 17 سے 20 جون تک پروفیشنلز کیلئے اور آخری تین دن پبلک کے لئے بھی داخلہ رکھا گیا ہے۔ جے ایف سترہ تھنڈر لڑاکا طیارے پہلی بار 2015ء کے پیرس ائر شو میں پیش کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں