بھارت میں اندوہناک واقعہ، زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد ہلاک

بھارت کی ریاست اتر پردیش اور اتر اکھنڈ میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 97 ہو گئی۔
حکام نے اتر پردیش اور اترا کھنڈ میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زہریلی شراب بیچنے والے 297 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔پولیس نے 215 افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ حکام نے ایکسائز اور پولیس کے متعدد اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں