حافظ آباد میں مسلم لیگ (ن)ورکرز کنونشن آج ہوگا

لاہور:مسلم لیگ (ن) آج حافظ آباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کررہی ہے، کنونشن سے مریم اورنگزیب،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال اور سائرہ افضل سمیت اہم رہنما خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ورکرز کنونشن کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، اور اس کے لئے پنڈال سجا دیا گیا ہے، مقامی رہنماؤں کے مطابق پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو حافظ آباد آمد کے موقع پر کوٹ سرور انٹر چینج سے ریلی کی شکل میں مقامی ہال میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں