راﺅ دلشادعلی نامی شخص کا نیشنل کالج آرٹس سے کوئی تعلق واسطہ نہیں، این سی اے انتظامیہ

انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق راﺅ دلشادعلی نامی شخص خود کو نیشنل کالج آرٹس میں بطوراستاد، ریسرچ ایسوسی ایٹ یامیڈیا کوارڈنیٹر ظاہر کر رہا ہے۔ جو کہ جھوٹ ، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے۔ اس شخص نے بطور فکلٹی ممبر یعنی استاد یا میڈیا کوارڈنیٹر کے طور پر نہ ہی کبھی کام کیا ہے اور نہ ہی اس قسم کا کوئی عہدہ اسکے پاس رہا ہے۔ و ہ صرف ریسرچ ایسوسی ایٹ کے طور پر کچھ عرصہ ڈیلی ویجزپر کام کرتا رہا ہے۔ جس کی مدت ملازمت2017میں ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ راﺅ دلشادعلی کی جانب سے پہلے بھی ایسی جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت معلومات فراہم کرنے پرراﺅ دلشادعلی کے خلاف ایف آئی آر درج ہے اور ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد جرم وار قرار دیا ہے۔ آج کل بھی معزز عدالتوں میں اسکے خلاف کیسز زیر سماعت ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق راﺅدلشاد علی اب بھی کالج ، سینئر فیکلٹی اور انتظامیہ کے خلاف منفی پروپیگنڈا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی میڈیا پر جھوٹی اور بے بنیاد خبر نشر کروا کر کالج کے سنیئر عہدہ داران اور کالج کی ساکھ کو مجروح کرنے کی ایک اور ناکام کوشش کی، جس سے کالج سے وابسطہ اساتذہ ،ہزاروں طلبہ و طالبات اور انتظامیہ کی دل آزاری ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں