جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع

اسلام آباد: (رائل نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں آٹھ روز کی توسیع کر دی۔ عید کے روز بچوں سے ملاقات کرانے کی درخواست پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ انتظامی معاملہ ہے، کیسے حکم دے سکتے ہیں۔

دوران سماعت عدالت نے آصف زرداری کو بات کرنے سے روک دیا اور اپنے مسائل وکیل کے ذریعے عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی، عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے ریمانڈ کی ڈائری اور متعلقہ ریکارڈ پیش کیا۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ آصف زرداری سے تفتیش میں بہت سی نئی چیزیں سامنے آئی ہیں، جسمانی ریمانڈ میں آٹھ روز کی توسیع کی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں 16 اگست تک توسیع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں