Urban Domestic suicide after killing five people:Pindi Bhattian

Urban Domestic suicide after killing five people:Pindi Bhattian

پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں شوری مانیکی میں گھریلو جھگڑے پر منصب نامی شخص نے فائرنگ کرکے 5 افراد کی جان لے لی اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کے خودکشی کر لی ۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ منصب نامی شخص کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی ۔ منصب اسے منانے کیلئے سسرال گیا جہاں بیوی کے واپس آنے سے انکار پر اس کی ساس سسر سے تلخ کلامی ہوگئی ، بات بڑھی تو منصب نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی جس سے اس کی بیوی ، ساس ، سسر ، سالا اور سالی موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ منصب نے پانچوں افراد کی جان لینے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر جان دے دی ۔ فائرنگ کی زد میں آ کر منصب کی دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں