ورلڈ کپ: افغانستان فتح کو ترستا رہ گیا، ویسٹ انڈیز نے 23 رنز سے ہرا دیا

لیڈز:  آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دیدی۔ اس طرح افغان ٹیم پورے ایونٹ میں ایک بھی فتح حاصل نہ کر سکی۔ شاندار بیٹنگ کرنے پر شائی ہوپ مرد میدان قرار پائے۔

نکولس پوران نے مسلسل دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جارحانہ باری کھیلی انہوں نے 43 گیندوں پر 58 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہو گئے۔ کپتان ہولڈر نے 45 رنز بنا سکے، بریتھویٹ14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ مقررہ اوورز میں 311 رنز بنائے۔ افغانستان کی طرف سے دوالت زدران نے دو جبکہ راشد خان، محمد نبی، سیّد شیرزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں