چالیس ہزار روپے مالیت کا پرائز بانڈ ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد:  حکومت نے چالیس ہزار روپے مالیت کا پرائز بانڈ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
 
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری نہیں ہو گی۔ 3 جولائی بروز بدھ رات بارہ بجے کے بعد سے بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی شروع ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ چالیس ہزار کے بانڈ کو ختم کرنے کے لیے میکنزم بھی بنایا جا رہا ہے۔
 
خیال رہے کہ حکومت نے منی لانڈرنگ کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے 40 ہزار روپے کے انعامی بانڈز کی ملکیت ظاہر کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ اگر ان کو رجسٹرڈ نہ کرایا گیا تو 30 ستمبر کے بعد بے نامی بانڈز ردی بن جائیں گے۔
 
سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق 40 ہزار روپے والے جو بانڈز اب تک جاری کئے جا چکے ہیں، ان کی کل مالیت 260 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں