Afghanistan: 2 blast near Indian embassy

افغانستان کے شہر جلال آباد میں بھارتی  سفارتخانےکے قریب یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے سنے گئے جس کے بعدنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5  خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 2افراد بھی ہلاک ہوئے جبکہ 19 زخمی ہیں۔ بھارتی سفارتخانے کے علاوہ پاکستانی اور دیگر ممالک کے قونصل خانے بھی اسی علاقے میں واقع ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  بھارتی سفارتخانے کے قریب ہونے والے دھماکے شدید نوعیت کے تھے جس کے بعد خودکش حملے آوروں کے ساتھیوں نےفائرنگ بھی کی  تاہم  قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جوابی فائرنگ سے 5 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2افراد ہلاک ہوگئےاور 19 سے زائد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ خبر میں مزید بتایا گیا ہے کہ دھماکوں کے باعث قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئی ۔
Afghanistan: 2 blast near Indian embassy

Afghanistan: 2 blast near Indian embassy” ایک تبصرہ

  1. Is dhamakon ke zimmedari koi sar pe nahin lega kyon ke in main begunaah awaam maare gaye hain. Magar pichle dhamakon ko jin main diplomatic mohalle nishana bane gaye hain to dekha jaaye, zimmedari haqqani network par parti hai kyon ke haqqani wale sirf apne lye nahin balke apne ghair-mulki baadaron ki baaton main aa kar aise wehshiyana karwaiyan karte hain. Kuch zimmedari Taliban par bhee dalna chaahiye kyon ke Sirajuddin Haqqani Taliban ka naayeb hai. Ab sawal yeh hai ke Islam main is ka jawaz kahan se aaya aur jawab yeh hai ke Islam ke nazar main yeh hamle ghalat main jis se yeh saaf zahir hota hai ke in hamlon ki zimmedaar Muslaman nahin hote.

اپنا تبصرہ بھیجیں